نیشنل
سندھ میں ایک سے 4 گریڈ تک سرکاری ملازمتوں پر پابندی ختم
StaffStaff Reporter
Dec 4, 2025 · 8:09 PM

عمر کی حد میں پالیسی کے تحت رعایت دی جائے گی
کراچی: حکومت سندھ نے ایک تا چار گریڈ سرکاری نوکریوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم کردی۔ سندھ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ سروسز نے نوٹفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں ایک سے چار گریڈ سرکاری نوکریوں میں بھرتیوں پر پابندی ہٹادی گئی ہے۔ موجودہ ضوابط و پالیسیز کے مطابق تمام اضلاع میں بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام پوسٹوں میں بھرتیوں کے لیے عمر کی حد میں موجود پالیسی کے تحت رعایت دی جائے گی۔ سال 2021-22 کے اشتہاروں کے تحت سلیکشن کمیٹیز کے منٹس کے مدت میں بھی 30 جون 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔
محکمہ سروسز کیجانب سے جاری کردہ سرکلر میں آفر آرڈر جاری کرنے سے قبل تمام لوازمات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
