انٹرنیشنل
ایران میں مسافر بس کو حادثہ، 11 افراد ہلاک ہوگئے
EditorStaff Reporter
Dec 17, 2025 · 10:57 AM

ایران کے وسطی ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس اصفہان سے شمال مشرقی شہر مشہد کی جانب رواں تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسافروں سے بھری بس ہائی وے کے مرکزی گارڈ ریل سے ٹکرا کر مخالف لین میں الٹ گئی، جس کے بعد بس ایک ٹیکسی سے بھی ٹکرائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ٹیکسی میں موجود دو مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
