انٹرنیشنل
روس کا اگلا ہدف ہم ہیں: نیٹو کے سیکریٹری جنرل کی وارننگ
EditorStaff Reporter
Dec 11, 2025 · 7:09 PM

نیٹو کی وارننگ
برلن: نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رٹے نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں سکیورٹی کانفرنس میں کہا ہے کہ روس کی ممکنہ جارحیت میں نیٹو کے ممالک اگلا ہدف ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے اتحادی ممالک روس کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور اب فوری طور پر دفاعی تیاری اور دفاعی اخراجات بڑھانے کی ضرورت ہے۔
سیکریٹری جنرل نیٹو مارک رُٹے نے کہا کہ ہم روس کا اگلا ہدف ہیں۔ وقت ہمارے ساتھ نہیں ہے اس لیے اب عمل کا وقت ہے،روس آئندہ پانچ سال میں نیٹو کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کے قابل ہو سکتا ہے، اس لیے اتحادی ممالک کو اپنی تحفظ اور دفاعی صلاحیتیں مضبوط کرنی ہوں گی۔
رٹے نے مزید کہا کہ روس نے یورپ میں جنگ کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے اور نیٹو اور اس کے اتحادیوں کو مضبوطی سے تیار رہنا ہوگا تاکہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کیا جا سکے۔
