نیشنل
کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی اسپانسرڈ 9 خوارج ہلاک
EditorStaff Reporter
Dec 6, 2025 · 12:33 PM

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی خوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ضلع لکی مروت میں بھی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد بھارتی اسپانسرڈ تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
