انٹرنیشنل
ایتھوپیا میں پھٹنے والے آتش فشاں کی راکھ پاکستان تک پہنچ گئی
EditorStaff Reporter
Nov 25, 2025 · 9:52 AM

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
کراچی: ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں ہیلی گُبی پھٹ گیا،، آتش فشاں کی راکھ گوادر کے جنوب میں 60 نائیک مائیل پر دیکھی گئی۔
ایتھوپیا میں دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر دور افار ریجن میں 12 ہزار سال سےخاموش ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹ گیا جس سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فُٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ یتھوپیا میں آتش فشاں ہیلی گُبی پھٹنے سے راکھ کے بادل یمن ، عمان، بھارت، شمالی پاکستان تک پہنچے ہیں۔
محکمہ موسمیات پاکستان نے پہلی بار کسی آتش فشاں کی راکھ کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ یہ راکھ 45ہزار فٹ کی بلندی پر تھی، پاکستان کی ڈومیسٹک پروازیں 34 سے 36 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتی ہیں، بین الاقوامی جہاز 40 سے 45 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتے ہیں، یہ راکھ انکے انجن کو متاثر کو متاثر کرسکتی تھی۔
محمکمہ موسمیات کا مزید کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر شہری کان نہ دھریں، شہر میں کسی قسم کی فضائی آلودگی یا مضر صحت فضا کا امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہیلی گُبی آتش فشاں 12 ہزارسال میں پہلی بارپھٹا ہے۔ آتش فشاں پھٹنے سے جانی نقصان یا انخلا کا نہیں بتایا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
