انٹرنیشنل
موساد نے آسٹریلیا کو خطرات سے متعدد بار خبردار کیا تھا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
EditorStaff Reporter
Dec 15, 2025 · 12:37 PM

موساد نے یہودی برادری کو لاحق خطرات پر آسٹریلیا کو متعدد بار خبردار کیا، نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے کسی مخصوص وارننگ کی تردید کر دی، حملے کے بعد سکیورٹی خدشات میں اضافہ کیا گیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق خفیہ ادارے موساد نے آسٹریلیا میں یہودی برادری کو درپیش ممکنہ خطرات کے حوالے سے متعدد بار پیشگی وارننگ دی تھی۔ اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے یہ بات سرکاری نشریاتی ادارے کین کو بتائی۔ یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سڈنی کے علاقے بانڈی بیچ میں ایک مہلک حملہ ہوا، جس کے بعد یہودی برادری کی سلامتی سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
دوسری جانب نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے کسی مخصوص وارننگ کی تردید کر دی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
