latest
ترکیہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شمولیت کا خواہاں
EditorStaff Reporter
Jan 10, 2026 · 10:33 AM

تینوں ممالک کا اتحاد قائم ہوا تو کیا ہوگا؟
ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق اگر یہ اتحاد تینوں ممالک کے درمیان قائم ہوتا ہے تو مشرقِ وسطیٰ سمیت خطے کے طاقت کے توازن پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستان اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ دفاعی
معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ شق نیٹو اتحاد کے آرٹیکل 5 سے مشابہ ہے، جبکہ ترکیہ پہلے ہی نیٹو کا رکن ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کو اس اتحاد میں شامل کرنے کے لیے تینوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور جلد کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
