بنگلادیشی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری

مگر کیوں؟
بنگلادیشی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری
معزول وزیراعظم کے بیٹے پر الزامات کیا؟
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں قائم ایک خصوصی ٹریبونل نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ گزشتہ سال ملک میں ہونے والی عوامی تحریک کے دوران انہوں نے انسانیت کے خلاف جرائم میں حصہ لیا، جس کے نتیجے میں ان کی والدہ کی 15 سالہ حکومت کا خاتمہ ہوا۔
سجیب واجد، جو امریکہ میں مقیم ہیں اور شیخ حسینہ کے سابق مشیر بھی رہ چکے ہیں، پر الزام ہے کہ احتجاج کے دوران انہوں نے ملک کے بڑے حصے میں انٹرنیٹ بند کروایا اور مظاہرین کے قتل عام میں ملوث رہے۔
ٹریبونل کے اس اقدام کے بعد سیاسی حلقوں میں اس کے ممکنہ اثرات پر بحث شروع ہو گئی ہے، کیونکہ سجیب واجد بیرون ملک مقیم ہیں اور گرفتاری کے انتظامات پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔
