نیشنل
کراچی میں کار سوار نوجوان نے ٹریفک پولیس کی دوڑیں لگوادیں
EditorStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 3:00 PM

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کم عمر کار سوار نے ٹریفک پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔ نوجوان بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلا رہا تھا، جس پر ٹریفک پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو نوجوان نے رکنے کے بجائے گاڑی کی اسپیڈ تیز کردی۔
ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم سے میسج چلایا گیا تو دیگر جگہوں پر اہلکار بھی متحرک ہوگئے، ٹریفک پولیس نے کار کو گھیر لیا، جس کے بعد گاڑی روک گئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نوجوان کو کار میں سوار ساتھیوں سمیت حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے، گرفتار نوجوان گاڑی تیز رفتاری سے مختلف گلیوں میں دوڑاتا رہا تھا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
