نیشنل
سرگودھا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 پولیس اہلکار گرفتار
StaffStaff Reporter
Dec 1, 2025 · 7:52 PM

پولیس اہلکار بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے
سرگودھا: پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت سرگودھا میں 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد قانون کی بالادستی اور بلاامتیاز عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔
گرفتار اہلکاروں پر ہیلمٹ نہ پہننے، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے الزامات ہیں، تمام اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور حوالات میں بند کر دیا گیا، زیر استعمال سرکاری گاڑیاں بھی تھانے میں بند کر دی گئی ہیں
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
