نیشنل
کارونجھر کیس کی پیروی نہیں کر سکتا، وکیل سندھ حکومت بھی پیچھے ہٹ گیا
EditorStaff Reporter
Nov 24, 2025 · 7:22 PM

وکلا کا احتجاج کا اعلان
کراچی (ڈیسک رپورٹ) سندھ حکومت کے وکیل نے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی روکنے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل کی پیروی کرنے سے معذرت کرلی، بیرسٹر صلاح الدین احمد نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو خط لکھ کر اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
خط میں انہوں نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت پر مختلف بارز نے اعتراضات ظاہر کیے ہیں، ایسی صورتحال میں آئینی عدالت کے سامنے کارونجھر پہاڑ سے متعلق کیس میں حکومت کی جانب سے پیروی نہیں کر سکتا۔
سندھ ہائی کورٹ بار کا موقف
سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر سرفراز میتلو نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد کی بنچ نے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی روکنے کا حکم دیا تھا، سندھ حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلی کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے، سندھ ہائی کورٹ بار نے حکومت سندھ سے اپیل واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
وکلا کا سی ایم ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان
ادھر تھرپارکر بار ایسوسی ایشن نے کارونجھر پہاڑ سے متعلق سندھ حکومت کی اپیل کی سختی سے مذمت کی ہے، بار کے اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے کل ضلعہ بھر میں عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، جبکہ وفاقی آئینی عدالت میں کیس کی سماعت کے دن یعنی 26 نومبر کو وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
