برازیل: شدید طوفانی ہواؤں نےStatue Of Liberty گرا دیا

برازیل کے جنوبی حصے میں تیز آندھی کے نتیجے میں اسٹیچو آف لبرٹی نیچے آگرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔
شہر گویبا میں تیز آندھی کے دوران فاسٹ فوٹ آؤٹ لیٹ کے نزدیک ایک مقام پر نصب 24 میٹر لمبا اسٹیچو آف لبرٹی کا نقل کردہ مجسمہ ہوا کا دباؤ برداشت نہ کرسکا اور وہ گرگیا، البتہ اس دروان کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تیز آندھی کے وقت مجسمۂ آزادی کو گرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران مصروف سڑک پرٹریفک بھی رواں دواں تھی۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیچو آف لبرٹی کے گرنے وجہ معلوم کی جارہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔
دوسری جانب مجسمہ نصب کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت آس پاس کا علاقہ تقریباً خالی تھا جس کی وجہ سے عوام کسی بھی نقصان سے محفوظ رہی۔
اس سے قبل گویبا کی شہری انتظامیہ نے تیز آندھی اور طوفان سے بچاؤ کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا تھا۔
