دلچسپ
لاہور پولیس اہلکار شراب پی کر ڈیوٹی پر پہنچ گیا، مقدمہ درج
EditorStaff Reporter
Dec 14, 2025 · 1:54 PM

لاہور: محکمہ جیل کا اہلکار شراب پی کر ڈیوٹی پر پہنچ گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے بیان پر مقدمہ درج کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم اہلکار محمد نواز دوران ڈیوٹی اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتا رہا، ملزم شراب کے نشے میں دھت تھا اور منہ سے شراب کی بدبو آرہی تھی۔
مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
