نیشنل
وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
EditorStaff Reporter
Dec 18, 2025 · 11:58 AM

اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اس ضمن نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
وفاقی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 26 دسمبر 2025 سے 3 جنوری 2026 تک تعطیلات پر رہیں گے۔
نوٹیفیکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں 5 جنوری 2026 سے بحال ہوں گی اور تمام طلبہ و اساتذہ اس دوران اپنی تعلیمی ذمہ داریوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
وفاقی محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کے عملے اور طلبہ کو چھٹیوں کے دوران محفوظ رہنے اور موسم کی شدت سے محتاط رہنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
