ایشیز ٹیسٹ: آخری میچ سے قبل سڈنی سانحے کے ہیروز کو خراجِ تحسین

تماشائیوں نے کھڑے ہو کر احمد الحمد سمیت ہیروز کا استقبال کیا
ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے آغاز سے پہلے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری میچ سے قبل اسکرین پر متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دکھایا گیا: "اس مشکل گھڑی میں ہم ساتھ ہیں"۔ تماشائیوں نے کھڑے ہو کر ہیروز کا استقبال کیا، جبکہ آئی سی یو پیرا میڈک
اسٹاف، ڈاکٹرز، پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب میں احمد الحمد سمیت وہ افراد شامل تھے جنہوں نے درجنوں جانیں
بچائیں۔ 14 سالہ چایا ڈینڈن بھی شریک تھیں، جو دو بچوں کو بچاتے ہوئے
ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں۔
عثمان خواجہ اور دیگر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے احمد الحمد سے ملاقات کی اور ان کی بہادری کو سراہا۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی ہیروز کے لیے شکریہ اور تحسین کے جذبات کا اظہار کیا۔
قومی ترانوں کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر کھیل اور کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نے ہیروز سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں پر شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ 14 دسمبر کو سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
