نیشنل
شادی کیلئے سندھ آنے والا کے پی کا شہری اغوا ہونے سے بچ گیا
EditorStaff Reporter
Dec 1, 2025 · 10:19 AM

اوباوڑو: خیبرپختونخواہ کا شہری شادی کے جھانسے میں آکر سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بال بال بچ گیا۔
کھنبڑا پولیس کے مطابق اوباڑو کے قریب معمول کی پیٹرولنگ کے دوران ایک شخص کیجانب سے کچے میں جانے کی معلومات ملی، جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور شہری گل سید کو کچے میں جانے سے روک لیا۔
شادی کیلئے کچے کی طرف جانے والے گل سید نے بتایا کہ کچھ روز قبل ثمینا نامی خاتون سے فون پر بات چیت شروع ہوگئی، جس کے بعد ثمینا نے گھوٹکی کے کچے میں شادی کے لیے بلایا تھا، وہ ثمینا اور اس کے اہلخانہ سے ملنے جا رہا تھا تو پولیس نے روک لیا۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہری کو ہنی ٹریپنگ کے ذریعے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچا لیا ہے، تھانے میں ضروری کارروائی کے بعد شہری کو واپس اپنے گھر بھیج دیا گیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
