نیشنل
مجھے مریم نواز سے ملنا ہے: نوجوان کئی فٹ بلند کرین پر چڑھ گیا
EditorStaff Reporter
Dec 19, 2025 · 9:26 PM

کرین سے اترا کیسے ؟
مریم نواز سے ملاقات کیلیے نوجوان کئی فٹ بلند کرین پر چڑھ گیا، نہ ملنے پر کودنے کی دھمکی
پنجاب اسمبلی کے سامنے زیر تعمیر ایم پی اے ہاسٹل کے قریب وقار نامی نوجوان کرین پر چڑھا اور دھمکی دی کہ اگر مریم نواز سے ملاقات نہ کروائی گئی تو پھر وہ چھلانگ لگا دے گا۔
اس صورت حال میں فوری طور پر ریسکیو کے اقدامات کیے گئے اور 1122 کی ٹیم کو طلب کیا گیا، جس نے سڑک کو بلاک کر کے نوجوان سے مذاکرات شروع کیے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ شخص نے کہا کہ جب تک مریم نواز سے ملاقات نہیں کرواؤ گے اس وقت تک نیچے نہیں آؤں گا، اس پر ریسکیو حکام نے اُسے یقین دہانی کرائی کہ نیچے آجائیں تو پھر ملاقات کروا دیں گے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
