نیشنل
اب ڈاکٹرز اور بیوٹیشن کو بھی ٹیکس دینا ہوگا
StaffStaff Reporter
Nov 26, 2025 · 5:23 PM

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ پروفیشنلز کے آڈٹ کے لیے نجی آڈیٹرز کی فوج تیار کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ پروفیشنلز کے آڈٹ کے لیے نجی آڈیٹرز کی فوج تیار کی جا رہی ہے۔
ابتدائی طور پر 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، جبکہ آئندہ چند روز میں مزید 200 آڈیٹرز شامل کیے جائیں گے۔
ایف بی آر کا ہدف ہے کہ مجموعی طور پر 2 ہزار نجی آڈیٹرز کو ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کے لیے تعینات کیا جائے۔
آڈیٹرز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کی معلومات کو خفیہ رکھیں گے۔
ڈاکٹرز پر کڑی نظر ذرائع کے مطابق بھاری فیس لینے والے بڑے ڈاکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
کراچی اور لاہور میں 100، 100 جبکہ اسلام آباد میں 50 ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ پہلے مرحلے میں کیا جائے گا۔
مجموعی طور پر تین بڑے شہروں میں 250 مہنگے ڈاکٹرز زد میں آئیں گے۔
بیوٹی پارلرز اور کاسمیٹکس بزنس بھی نشانے پر
بڑے شہروں کے مہنگے بیوٹی پارلرز اور کاسمیٹکس فروخت کرنے والے کاروبار بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ پینٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری کرنے والی نجی کمپنیاں بھی آڈٹ کی زد میں آئیں گی۔
یہ اقدام ایف بی آر کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت زیادہ آمدن والے پروفیشنلز اور کاروبار کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے تاکہ قومی خزانے کو مضبوط کیا جا سکے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
