نیشنل
سندھ میں ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
EditorStaff Reporter
Dec 11, 2025 · 10:54 AM

کراچی: حکومت سندھ نے ٹریفک کے بعد فود اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان نے پی پی پی شبعہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور سے ملاقات کرکے فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان کا کہنا تھا کہ آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم کو متعارف کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو بہتر اور شفاف سہولیات فراہم کی جائے گی۔
ملاقات میں صوبائی وزیر نے محترمہ فریال تالپور کو غیرمعیاری خوراک کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کی حالیہ کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے محترمہ فریال تالپور کو محکمے میں ویٹ اسٹاک پالیسی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
