نیشنل
اسلام آباد میں گھریلو تشدد کے قوانین سخت، سینیٹ سے بل منظور
StaffStaff Reporter
Nov 27, 2025 · 7:39 PM

سینیٹ نے گھریلو تشدد کی روکتھام سے متعلق بل منظور کرلیا پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے خواتین، بچوں اور خواجہ سرائوں کے حقوق دینے کی مخالفت کردی
سینیٹ نے گھریلو تشدد کی روکتھام سے متعلق بل منظور کرلیا
پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے خواتین، بچوں اور خواجہ سرائوں کے حقوق دینے کی مخالفت کردی
اسلام آباد: ایوان بالا نے گھریلو تشدد سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کیجانب سے ڈومیسٹک وایولینس پری وینشن اینڈ پروٹیکشن بل پیش کیا گیا۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان میں شدید احتجاج و اور نعریبازی کی۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ یہ قانونسازی کئی سالوں سےالتوا کا شکار تھی، پندرہ سال بعد یہ بل پاس ہوا ہے۔ افسوس ہے کہ حقوق مانگنے والے پی ٹی آئی ممبران بھی بل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ یہ بل سندھ، بلوچستان اور پنجاب اسمبلی میں پاس ہو چکا ہے، آج اسلام آباد کے لیے بھی یہ بل منظور ہوگیا ہے۔ اس بل میں خواتین، بچوں اور خواجہ سرائوں کے حقوق کو تحفظ دیا گیا ہے۔
بعد ازاں سینیٹ میں کثرت رائے سے بل منظور کرلیا گیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
