نیوزی لینڈ سے آیا بچہ بھارت میں کھانے کا بل دیکھ کر کیوں دنگ رہ گیا؟ دلچسپ وجہ جانیے!!

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے ایک ریسٹورنٹ میں نیوزی لینڈ سے آیا ننھا مہمان پیٹ بھر کے کھانا کھانے کے بعد بل دیکھ کر دنگ رہ گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اپنی والدہ کے ساتھ ریسٹورنٹ سے نکلنے کے بعد 7 دسمبر 2025ء کی تاریخ والا بل ہاتھ میں لیے کھڑا ہے۔ بل میں درج سات ڈشز، بے بی کارن منچورین، بونڈا، دہی پاپڑی، اسپیشل فالودہ، اڈلی، پنیر مسالا ڈوسا اور ویج نوڈلز کو وہ ایک ایک کر کے گنتا ہے اور پھر قیمت دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے۔
بل تقریباً 1502 بھارتی روپے (یعنی 30 نیوزی لینڈ ڈالرز) تھا۔ بچے نے حیرت سے ماں سے کہا کہ نیوزی لینڈ میں اتنی رقم میں صرف دو یا تین چیزیں ہی خریدی جا سکتی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ کسی نے طنزاً کہا کہ اگر بچہ بھارتی ملازمین کی تنخواہوں کی سلپس دیکھ لے تو اس کا ردِعمل اور بھی مزے دار ہوگا۔
کچھ نے کہا کہ سات آئٹمز کے لیے 1500 روپے اب بھی زیادہ ہیں، جبکہ ایک صارف نے نیوزی لینڈ کے نرخوں سے موازنہ کو مبالغہ قرار دیا۔ ایک اور نے مذاق میں لکھا کہ شاید اب یہ بچہ دوبارہ نیوزی لینڈ جانا نہ چاہے۔
