ہوم/نیشنل/قیتمیں بڑھانے کیلئے ذخیرہ اندوزی کا الزام ثابت، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ
نیشنل
قیتمیں بڑھانے کیلئے ذخیرہ اندوزی کا الزام ثابت، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ
EditorStaff Reporter
Dec 15, 2025 · 12:16 PM

کراچی: کمپٹیشن اپیلیٹ ٹریبونل نے پولٹری کارٹیل کیس میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی اپیل نمٹا دی۔ دوران سماعت پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کے لئے کارٹیل بنانے کا الزام ثابت ہونے پر ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
ٹریبونل نے پولٹری ایسوسی ایشن کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ تاہم پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر ٹربیونل نے جرمانہ پانچ کروڑ روپے سے کم کر کے ڈھائی کروڑ روپے کر دیا۔ علاوہ ازیں ٹربیونل نے پولٹری ایسوسی ائیشن کو جرمانہ 15 دن میں جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
خیال رہے کمپٹیشن کمیشن نے پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتوں میں گٹھ جوڑ کرنے پر جرمانہ عائد کیا تھا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
