انٹرنیشنل
آرمینیا نے تیجس کی خریداری معطل کردی، بھارت اور اسرائیکل دونوں کو دھچکا
EditorStaff Reporter
Nov 26, 2025 · 10:57 AM

یہ ڈیل بھارت کیلئے بہت اہم تھی
دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی تباہی کے بعد آرمینیا نے ان طیاروں کی خریداری کا منصوبہ معطل کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس طیاروں کی خریداری پر بات چیت جاری تھی۔ اگر یہ سودا طے پاتا تو یہ بھارتی جنگی طیارے تیجس کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی جو بھارت کے دفاعی شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی تھی۔
رپورٹس کے مطابق آرمینیا کی جانب سے خریداری منسوخ کرنے کے فیصلے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ کیونکہ تیجس طیاروں میں اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار اور دیگر جدید آلات شامل کیے گئے تھے، جن کی مالیت کئی ملین ڈالر ہے۔
اس معاہدے کی منسوخی نہ صرف بھارت بلکہ اسرائیل کے دفاعی شعبے کے لیے بھی ایک دھچکا تصور کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔ اس حادثے نے تیجس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا اور ممکنہ خریداروں کے اعتماد کو متزلزل کر دیا۔ آرمینیا کے فیصلے کو اسی پس منظر میں دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ کسی بھی ملک کے لیے دفاعی سازوسامان کی خریداری میں اعتماد اور کارکردگی بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
