بزنس
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام
EditorStaff Reporter
Dec 1, 2025 · 6:24 PM

ماہرین کا تجزیہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 1384 پوائنٹس کا اضافہ،مارکیٹ ایک لاکھ 67 ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہوگئی،کے ایس ای 100 انڈیکس 168 ہزار 62 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں 34 ارب روپے مالیت کے 30 کروڑحصص کے سودے ہوئے،مجموعی طور پر 560 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا۔
278 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 162 میں کمی ہوئی،
گزشتہ جمعہ کو 100 انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 787 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے مثبت معاشی اشاریوں نے بھی مارکیٹ کو سہارا دیا اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
