پی آئی اے کا سفر: خسارے سے نجکاری تک

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کہانی کئی دہائیوں پر محیط ہے، جس میں مالی خسارے، انتظامی مسائل اور نجکاری کے فیصلے سب شامل ہیں۔
حکومت نے حال ہی میں قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کا فیصلہ کیا، جس کا مقصد ادارے کے مالی بحران کو کم کرنا اور کارکردگی بہتر بنانا بتایا جا رہا ہے۔
پی آئی اے طویل عرصے سے مالی خسارے میں ڈوبی ہوئی تھی،1990 کی دہائی کے بعد سے، نجی اور غیر ملکی ایئرلائنز کے مقابلے میں خود کو برقرار نہ رکھ پانے، انتظامی خرابیاں اور مالی بے ترتیبی کی وجہ سے ایئرلائن مسلسل نقصان میں رہی۔
2000 کی دہائی کے بعد یہ خسارہ گہرا ہوا، اور اکثر سالوں میں پی آئی اے منافع کی بجائے نقصان میں رہی۔
پی آئی اے کے مالی اعداد و شمار
2023 تک ایئرلائن کا مجموعی خسارہ تقریباً 712.8 ارب روپے تک پہنچ گیا، جس میں روزانہ تقریباً 50 کروڑ روپے کا نقصان شامل ہے،مالی سال 2023 میں خالص نقصان تقریباً 4.6 ارب روپے ریکارڈ ہوا، جبکہ ظاہر ہونے والا 26 ارب روپے کا منافع دراصل اکاؤنٹنگ ایڈجسٹمنٹ (Deferred Tax Asset) تھا،حقیقی آمدنی نہیں۔
پچھلے کچھ سالوں میں بھی خسارہ شدید رہا: 2021 میں تقریباً 50 ارب روپے کا نقصان ریکارڈ کیا گیا، جو 2020 کے 34.6 ارب روپے کے مقابلے میں کافی زیادہ تھا۔
نجکاری کے پیچھے وجوہات
نجکاری کے ذریعے حکومت اپنی مالی ذمہ داریوں سے جزوی ریلیف حاصل کر سکتی ہے،کارکردگی میں بہتری: نجی سرمایہ کاری اور جدید انتظامیہ کے تجربے سے ایئرلائن کی خدمات اور منافع میں اضافہ ممکن ہے،عالمی فضائی مارکیٹ میں پاکستان کی ایئرلائنز کو مضبوط اور مسابقتی بنانے کے لیے نجی شعبے کی مہارت ضروری ہے۔
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ نجکاری کے عمل میں ملازمین کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے گا اور کوئی نوکری بغیر معاوضے کے ختم نہیں کی جائے گی۔ وفاقی وزیر ہوابازی نے کہا کہ نجکاری کا مقصد صرف ادارے کو مستحکم بنانا اور مسافروں کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کی رائے
ماہرین اقتصادیات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے طویل مدتی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، مگر اس کے فوری اثرات میں قیمتوں میں اضافہ اور عوامی ردعمل بھی شامل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں شفافیت اور منصوبہ بندی پر خاص توجہ دی جائے تاکہ قومی اثاثے ضائع نہ ہوں۔
عوامی ردعمل
پی آئی اے کے مسافر اور ملازمین اس فیصلے پر مخلوط ردعمل دے رہے ہیں،کچھ لوگ نجکاری کو ضروری قدم سمجھ رہے ہیں تاکہ ایئرلائن کی مالی حالت بہتر ہو، جبکہ دیگر خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ نجکاری کے بعد سستی پروازیں ختم ہو سکتی ہیں اور ملازمین کی نوکریاں خطرے میں آ سکتی ہیں۔
پی آئی اے کے خسارے کے اسباب
ماہرین کے مطابق پی آئی اے کے مالی نقصان کی بنیادی وجوہات
انتظامی کمزوری اور غیر مؤثر مینجمنٹ،قرضوں کا بوجھ اور بڑھتی ہوئی سود کی ادائیگی
غیر منافع بخش داخلی اور بین الاقوامی روٹس،پرانے طیاروں کی مرمت اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور دیگر عوامل شامل ہیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک اہم اور نازک فیصلہ ہے، جو نہ صرف ملک کی فضائی صنعت بلکہ مالیاتی نظام پر بھی دیرپا اثر ڈال سکتا ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ یہ عمل کس حد تک شفاف اور کامیاب ثابت ہوتا ہے، اور آیا یہ قومی ایئرلائن کو خسارے کے بوجھ سے آزاد کر سکے گا یا نہیں۔
