نیشنل
کوئٹہ سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد
EditorStaff Reporter
Dec 19, 2025 · 7:56 PM

کوئٹہ میں 12 کروڑ سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط
کوئٹہ: فیڈرل بورڈ آف روینیو کے مطابق کسٹم حکام کیجانب سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی۔ جس کے دوران 12 کروڑ سولہ لاکھ روپے مالیت کی 9 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور اسمگل شدہ اشیا ضبط کرلی گئیں۔
ایف بی آر نے بتایا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور اسمگل شدہ سامان کے خلاف کارروائی میں ایف سی نارتھ اور لورالائی پولیس کی معاونت حاصل تھی۔ ضبط شدہ اشیا میں سگریٹ، گٹکا، چائنیز نمک اور چھالیہ شامل ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ گاڑیاں اور اشیاء تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
