ہوم/انٹرنیشنل/اگر چین کیساتھ جنگ ہوئی تو امریکا کو بری شکست ہوگی: خفیہ رپورٹ میں پینٹاگون کے ہوشربا انکشافات
انٹرنیشنل
اگر چین کیساتھ جنگ ہوئی تو امریکا کو بری شکست ہوگی: خفیہ رپورٹ میں پینٹاگون کے ہوشربا انکشافات
EditorStaff Reporter
Dec 14, 2025 · 12:24 PM

چین کی غیرمعمولی عکسری صلاحیتوں کا اعتراف
نیویارک / واشنگٹن: اگر امریکہ تائیوان کے معاملے میں فوجی مداخلت کرے گا تو چین کے ہاتھوں اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
یہ بات پینٹاگون کی ’اوورمیچ بریف‘ کے نام سے جانے جانے والی ایک خفیہ دستاویزی رپورٹ میں کی گئی ہے۔
رپورٹ میں انتباہ کیا تھا ہے کہ چین نے ایسی عسکری صلاحیت حاصل کر لی ہے جو کسی بھی ممکنہ تنازعے کے آغاز ہی میں امریکہ کے اہم فوجی اثاثوں کو مفلوج کر سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق میں جنگی مشقوں کے دوران چین امریکی لڑاکا طیاروں کے سکواڈرن، طیارہ بردار بحری جہازوں اور سیٹلائٹ نیٹ ورک کو مؤثر انداز میں ناکارہ بنا سکتا ہے۔
پینٹاگون کے ‘آفس آف نیٹ اسسمنٹ’ کی دستاویز کے مطابق امریکہ کے مہنگے اور جدید ہتھیار چین کے سستے مگر تیز اور مؤثر ہتھیاروں کے مقابلے میں کمزور پڑ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین کے پاس تقریباً 600 ہائپرسونک میزائل موجود ہیں جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز ہیں، جنہیں روکنا تقریباً ناممکن ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈینگ فینگ 31 میزائل، جدید طیاروں کا بیڑا، بڑے بحری جہاز اور خلا میں کارروائی کی صلاحیت نے اسے خطے میں امریکہ کے مقابلے میں واضح برتری دے دی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
