نیشنل
عمران خان نے اپنا کیس خود کمزور کیا، اب کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں: خواجہ سعد رفیق
EditorStaff Reporter
Dec 22, 2025 · 10:39 AM

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے طرزِعمل سے اپنا مقدمہ خود ہی خراب کر لیا ہے، جس کی وجہ سے آج ان کے حق میں کوئی ضمانت دینے پر آمادہ نہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لڑائی جھگڑا اور انتشار کسی بھی ملک کو آگے نہیں لے جا سکتا۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں نواز شریف کو آگے آ کر ملک کو بحران سے نکالنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فیصلوں اور رویے نے ان کے لیے مشکلات پیدا کیں اور اسی کا خمیازہ وہ آج بھگت رہے ہیں۔
