شکارپور کے حلقے پی ایس 9 کے ضمنی انتخابات کا دنگل پیپلز پارٹی نے جیت لیا

کس امیدوار نے کتنے ووٹ لیے ؟؟
شکارپور: سندھ کے ضلعہ شکارپور میں صوبائی حلقہ پی ایس 9 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر سیٹ اپنے نام کرلی، جبکہ جے یو آئے امیدوار کو دوبارہ شکست ملی ہے۔
ضلعہ شکارپور میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 9 گڑھی یاسین میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے۔ پولنگ کے موقع پر 178 میں سے 54 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 84 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا۔
امیدوارں کو کتنے ووٹ ملے؟
پی ایس 9 کے ضمنے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار شہباز درانی سابق اسپیکر مرحوم آغا سراج درانی کے صاحبزادہ ہیں۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تمام 178 پولنگ اسٹیشنز پر شہباز درانی نے 73 ہزار 554 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔ تاہم ان کے مقابلے میں جے یو آئی کے امیدوار سید رشد اللہ شاہ کو 9 ہزار 412 ملے ہیں۔
امیدوارں کے الزامات
پولنگ کے دوران جے یو آئی امیدوار سید رشد اللہ شاہ نے الزام لگایا کہ جاگن سرکل کی 21 پولنگ اسٹیشنز سے ان کے ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، ووٹرز کو روکنے سے متعلق ثبوت بھی جمع کرکے ڈی آر او اور آر او کے سامنے پیش کردیے ہیں۔ ادھر سندھ میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز درانی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی امیدوار کو چاہیے اپنے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچائیں، بے بنیاد الزامات لگانے سے کچھ نہیں ملے گا۔
صوبائی حلقہ کا مختصر پسمنظر
ضلعہ شکارپور میں سندھ اسمبلی کا حلقہ پی ایس 9 میں گڑھی یاسین، مدیجی اور ڈکھن کے علاقے آتے ہیں۔ 2024ع کے عام انتخابات میں بھی آغا سراج درانے کا مقابلہ جے یو آئی کے امیدوار رشد اللہ شاہ سے ہوا تھا۔ عام انتخابات میں آغا سراج درانے نے 63 ہزار 760 ووٹ حاصل کرکے یہ نششت اپنے نام کرلی تھی، تاہم ان کے روایتی حریف رشد اللہ شاہ کو 25 ہزار 634 ووٹ ملے تھے۔ تاہم آغا سراج درانے کے انتقال پر یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔
