نیشنل
کراچی: موٹرسائیکل پر غلیظ حرکت کرنیوالا ملزم پکڑا گیا، اعترافی ویڈیو بیان جاری
EditorStaff Reporter
Dec 19, 2025 · 12:48 PM

کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا ملزم بالآخر پکڑا گیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں موٹر سائیکل پر سوار شخص نازیبا حرکت کر رہا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلات پر کارووائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم سے موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ابتدائی طور پر ملزم کا کہنا ہے کہ غلطی میں یہ سب کیا، ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
