دہشتگردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں
اسلام آباد: چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا آپس میں ایک
گہرا تعلق ہے، دونوں ریاستوں میں دفاعی معائدہ تاریخی ہے۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد نے وہاں جگہ لی۔
عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں ، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔
چیف آف ڈفینس فورسز نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں۔ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں اللّٰہ کے کرم سے کامیابی ملی، علماء قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔
