نیشنل
سندھ کابینہ کا اجلاس، بسیں خریدنے کیلئے 9 ارب 64 کروڑ روپے کے منظوری
EditorStaff Reporter
Dec 16, 2025 · 11:56 AM

کراچی: سندھ کابینہ نے عوامی آگہی کے لیے دستاویزی فلمیں بنانے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے مزید بسیں خرید کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔ تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بسیں خریدنے کی مد میں 964.407 ملین روپے کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے عوامی آگاہی کے لیے دستاویزی فلمیں بنانے کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی۔ جبکہ کھیلوں خاص طور پر اسکواش چیمپئن شپ ایسوسی ایشن گولڈ کپ کے لیے 56 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 50 ملین روپے کی بھی منظوری دیدی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے لیے فنڈز پہلے سے موجود تھے جنہیں دوبارہ مختص (ری اپروپری ایٹ) کیا گیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
