اداکارہ اُشنا شاہ کو بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑ گیا

سوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی برپا
پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔
اداکارہ کی کسی بیرون ملک کے شاپنگ مال سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں مختصر لباس میں ملبوس اشنا ایک بچی اور ایک خاتون کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے پوز دے رہی ہیں۔
صرف سفید ٹاپ پہنے اشنا شاہ کی یہ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی، اداکارہ کے ناقدین نے حسبِ معمول تنقید اور طنز کے تیر چلانا شروع کردیے۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارف اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایک صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ اتنے امیر ہیں کہ ایک شلوار خرید نہیں پاتے۔

عطیہ شیخ نامی ہینڈل سے تبصرہ لکھا گیا ’جلدی جلدی میں شلوار پہننا بھول گئی‘ ایک صارف نے تو اشنا شاہ پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ عبدالوحید نامی صارف نے لکھا کہ ان کے اوپر پابندی لگنی چاہیے، جب یورپ میں حجاب پر پابندی لگ سکتی ہے تو اسلامی جموریہ پاکستان میں ایسے فحش کپڑوں پر پابندی کیوں نہیں لگ سکتی۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ پاکستان کی تقریباً تمام آرٹسٹس اس طرح کے کپڑے پہننا چاہتی ہیں لیکن بیچاری مجبور ہیں۔

ایک صارف نے اشنا شاہ کی بولڈ تصویر اور اس پر ہونے والی تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے ناقدین کو مشورہ دیا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ یہ لوگ شوبز کی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں تو ان سے برقع پہننے کی توقع کرنے سے بہتر ہے کہ حقیقت کو تسلیم کرلیں، کیونکہ یہ لوگ اسی طرح جینا اور رہنا پسند کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اشنا شاہ کو ان کے لباس کے باعث تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سے قبل انہیں اپنے عروسی جوڑے کے انتخاب پر بھی شدید ٹرولنگ کا سامنا رہا، جس پر انہیں سوشل میڈیا سے بریک لینا پڑا تھا۔
