نیشنل
ماہ رمضان میں 5 لاکھ افراد کو سحروافطار کرائیں گے: گورنر سندھ
EditorStaff Reporter
Dec 18, 2025 · 11:28 AM

9کروڑ کی اشیاء تقسیم کرنے کا بھی اعلان
کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کے موقع پر بڑے پیمانے پر فلاحی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران 5 لاکھ افراد کے لیے سحر و افطار کا بندوبست کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء بھی تقسیم کی جائیں گی، جن میں ادویات، لیپ ٹاپس، موٹرسائیکلز، راشن بیگز اور سلائی مشینیں شامل ہیں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ تاجروں کو یقین ہے کہ ان کی فراہم کردہ اشیاء مستحقین تک پہنچیں گی اور یہ اقدامات رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
