latest
کراچی: ایک فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، 6افراد جھلس کر زخمی
EditorStaff Reporter
Jan 10, 2026 · 11:03 AM

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 2 میں واقع ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر موجود فلیٹ میں ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی،اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک خاتون اور بچوں سمیت مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
