نیشنل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل
EditorStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 2:20 PM

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر کے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی کی اسپتال میں پتے کی سرجری کی گئی تھی اور وہ وہاں پر کئی روز سے زیر علاج تھے۔
وکیل کے مطابق ڈاکٹروں نے حالت بہتر ہونے پر شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے فارغ کرنے کی اجازت دے دی۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ قریشی کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائے گئے ہیں جن کی رپورٹس پندرہ دن بعد موصول ہوں گی۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
