انٹرنیشنل
امریکا نے 55 ایرانی شہری ملک بدر کردیئے
EditorStaff Reporter
Dec 8, 2025 · 10:26 AM

ایران نے تصدیق کردی
ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کی جانب سے 55 ایرانی شہری کو گرفتار کرنے کے بعد ملک بدر کردیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ یہ کارروائی صدر ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت کی گئی اور یہ ایرانی شہریوں کی دوسری بڑی بے دخلی ہے۔
ستمبر میں امریکہ نے تقریباً 400 ایرانیوں کی شناخت کی تھی جنہیں ملک بدر کیا جانا تھا۔ اس سے قبل بھی 120 ایرانی شہری دوحہ کے راستے تہران پہنچ چکے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے قرعہ اندازی کے لیے ایرانی فٹبال ٹیم کے وفد کو ویزہ جاری کرنے میں بھی ناکام رہا، جسے ایران نے غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
