نیشنل
صوبےکا نام ’پختونخوا‘ کیاجائے: اے این پی
EditorStaff Reporter
Nov 28, 2025 · 6:50 PM

اے این پی نے 28 ویں ترمیم کیلئے تجاویز ارسال کردیں
اے این پی نے تجویز دی کہ صوبےکا نام خیبرپختونخوا سے بدل کر ’پختونخوا‘ کیاجائے اور آئینی دستاویزات میں "پختونخوا" نام استعمال کیا جائے، تجاویز کا مقصد وفاقیت اور معاشی انصاف کو مضبوط بنانا ہے۔
اے این پی نے تجویز دی کہ تمباکو کاشتکاروں پرتمام ٹیکس ختم کیےجائیں اور کچے تمباکو کا ٹیکس مکمل طور پرصوبوں کو دیاجائے۔
اے این پی کا کہنا تھاکہ مستقل اور آئینی بلدیاتی حکومتوں کا قیام کیا جائے، بلدیاتی انتخابات ہر 4 سال بعدکرانے اور انتظامیہ کوبلدیاتی نظام میں مداخلت سے روکا جائے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
