ہوم/نیشنل/گجرانوالہ: پادری کامران ناز کو بیوی اور اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کروایا: پولیس کے چشم کشا انکشافات
نیشنل
گجرانوالہ: پادری کامران ناز کو بیوی اور اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کروایا: پولیس کے چشم کشا انکشافات
EditorStaff Reporter
Dec 28, 2025 · 1:19 PM

گجرانوالہ میں اپنے گھر کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے پادری کی بیوی اور اس کا آشنا قتل کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق5 دسمبر کو پادری کامران ناز کو ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ ابتدا میں یہ واقعہ ایک ٹارگٹ کلنگ سمجھا گیا، لیکن پولیس نے جب تحقیقات آگے بڑھائیں تو انکشاف ہوا کہ یہ قتل گھریلو تنازع اور ناجائز تعلقات کے باعث ہوا۔
پولیس نے خیبرپختونخوا سے اجرتی قاتلوں کو گرفتار کیا۔ دورانِ تفتیش انہوں نے بتایا کہ انہیں 33 لاکھ روپے دیے گئے تھے تاکہ پادری کو قتل کیا جائے۔ مزید یہ کہ منصوبہ مقتول کی اہلیہ سلمینہ اور اس کے آشنا نجم الثاقب نے بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق دو ملزمان ایک مبینہ مقابلے میں مارے گئے، جبکہ دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ مدعیہ سلمینہ، نجم الثاقب اور ایک سہولت کار سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
