نیشنل
رحیم یار خان: میت کراچی لیکر جانے والی ایمبولنس اور بس میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق
EditorStaff Reporter
Dec 23, 2025 · 1:18 PM

رحیم یار خان میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جب ایک بس اور ایمبولینس میں تصادم ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایمبولینس میت لے کر کراچی جا رہی تھی۔
