نیشنل
پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کا عمل شروع کردیا
EditorStaff Reporter
Jan 2, 2026 · 10:17 AM

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا عمل شروع کر دیا۔
پارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سیف اللہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر کے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور شوکاز نوٹس کا جواب بھی نہیں دیا۔
اس معاملے پر پی ٹی آئی نے آئین کے آرٹیکل 63A کے تحت نااہلی کا ریفرنس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ یہ ریفرنس جمعرات کو سینیٹر عون عباس بپی نے جمع کروایا، جس پر پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر سید علی ظفر کے دستخط موجود ہیں۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی ہدایات کے برعکس اہم قانون سازی پر ووٹ دیا، اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
