انٹرنیشنل
چین نے تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے پر 20 امریکی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
EditorStaff Reporter
Dec 26, 2025 · 8:03 PM

10 افراد پر بھی پابندی، وجہ کیا؟
چین نے تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے پر 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
بیجنگ سے جاری بیان میں چینی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ ان کمپنیوں اور افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ پابندی
کی زد میں آنے والے افراد میں ایک بڑی امریکی دفاعی کمپنی کے بانی اور 9 اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے گزشتہ ہفتے تائیوان کو 11.1 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چین نے اس فیصلے
کو اپنی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔
یوں بیجنگ کا یہ فیصلہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ایک اور مظہر ہے، جو تائیوان کے معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات کو
مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
