انٹرنیشنل
یمن: دوران تدریسِ قرآن معروف عالمِ دین کی روح پرواز کرگئی، ویڈیو وائرل
EditorStaff Reporter
Jan 1, 2026 · 1:57 PM
یمن کے معروف قرآن کے معلم اور عالمِ دین شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی درسِ قرآن کے دوران اچانک انتقال کر گئے۔ ان کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ صوبہ مآرب میں قرآن کی تدریس میں مصروف دکھائی دیتے ہیں کہ اچانک ان کی آنکھیں بند ہو جاتی ہیں اور وہ کرسی سے زمین پر گر پڑتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ رمَیلہ کے علاقے کی نورہ مسجد میں پیش آیا، جہاں وہ حسبِ معمول طلبہ کی تلاوت سن رہے تھے اور ہاتھ میں قرآنِ مجید تھامے ہوئے تھے۔ اسی دوران ان کی روح قفسِ عنصری سے پرواز کر گئی۔
مرحوم عالمِ دین نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی اور امتیازی کارکردگی کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی لی تھی۔ ان کی وفات کو یمن میں ایک بڑا علمی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
