انٹرنیشنل
ایلون مسک کی کمپنی کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ فراہمی کا اعلان
EditorStaff Reporter
Jan 4, 2026 · 3:46 PM

دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے وینزویلا میں محدود مدت کے لیے مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے وینزویلا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی 3 فروری تک ملک میں فری براڈ بینڈ سروس دے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسٹارلنک نے وضاحت کی کہ وہ وینزویلا کے ساتھ "مسلسل رابطے" کا وعدہ کرتا ہے، کیونکہ یہ ملک آن لائن سنسرشپ
کا شکار ہے۔ کمپنی نے یاد دلایا کہ ماضی میں مادورو حکومت نے فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام سمیت کئی پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ فوجی کارروائیوں کے بعد وینزویلا کے دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی تھی، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
