انٹرٹینمنٹ
رابی پیرزادہ کی شادی کیوں ٹوٹی؟ خود ہی راز سے پردہ اٹھا دیا
EditorStaff Reporter
Jan 4, 2026 · 2:15 PM

انٹرویو میں بڑا انکشاف
سابق اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے پہلی بار اپنی شادی اور خلع کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اداکار احمد علی بٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور سماجی کاموں پر گفتگو کی۔
رابی پیرزادہ نے بتایا کہ ان کی
شادی ہوئی تھی لیکن گھریلو مسائل کے باعث انہوں نے خلع لے لی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات وہ پہلی بار سب کے سامنے لا رہی ہیں۔
دوبارہ شادی کے حوالے سے سوال پر رابی پیرزادہ نے کہا کہ وہ آئندہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں رابی پیرزادہ نے اعتراف کیا کہ انہیں اپنے والدین کے دباؤ میں آکر شادی نہیں کرنی چاہیے تھی، کیونکہ ان کی شادی ایک وٹا سٹا (ایکسچینج میرج) کے طور پر ہوئی تھی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
