انٹرنیشنل
اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم کے شواہد موجود ہیں: انتونیو گوتریس
EditorStaff Reporter
Dec 5, 2025 · 10:51 AM

اسرائیل کی فوجی کارروائی پر شدید تنقید
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے غلط قرار دیا۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کو ختم کرنے کے نام پر جو آپریشن شروع کیا، اس نے پورے غزہ کو تباہ کر دیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے بتایا کہ اسرائیلی کارروائی میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور تباہی کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔ ان کے مطابق غزہ میں ہونے والا نقصان یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے طریقۂ کار میں بڑی خامیاں موجود ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ایسے ثبوت موجود ہیں جن سے لگتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کیے ہیں۔
