بھارت میں مردہ شخص بھاری اکثریت سے الیکشن جیت گیا،مگر کیسے؟

کہانی کیا ہے ؟؟
بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسیلاکے گاؤں میں گرام پنچایت سرپنچ کے الیکشن میں ایک شحض نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے جو زندہ ہی نہیں تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرلی 5 دسمبر کو الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے کچھ دیر بعد اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
مرلی کی موت کے باوجود گاؤں میں پولنگ مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور الیکشن کے حکام نے مرلی کی اچانک موت سے پہلے ہی بیلٹ پیپرز چھاپ چکے تھے۔
بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بیلٹ پیپر چھپ جانے کے بعد قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ہے،جس کے پیش نظر مرلی کا نام بیلٹ پیپر پر موجود رہا اور وہ الیکشن میں گائوں والوں نے جس کی وجہ سے گاؤں والوں نے مرلی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس کو بھاری ووٹوں سے کامیاب کروایا۔
میڈیا کے مطابق مرلی نے 700 سے زائد ووٹ حاصل کیے اور اپنے حریف کو تقریباً 378 ووٹوں کے فرق سے شکست دی،حکام نے کامیاب قرار دیا جانے والا امیدوار کی وفات کے باعث حتمی نتیجے کے اعلان کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔
