لندن کے میوزیم سے 600 قیمتی تاریخی نوادرات چوری

عالمی سطح پر ہنگامہ
برِسٹل: برِسٹل میوزیم سے 600 سے زائد قیمتی اور تاریخی نوادرات چوری ہونے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہنگامہ ہوگیا ہے اور سیکیورٹی کی پول کھل گئی ہے۔
پولیس کے مطابق چوری کی واردات رات کے وقت پیش آئی اور اس میں چار مشتبہ افراد ملوث ہیں جن کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بیگ اٹھائے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری شدہ نوادرات میں فوجی میڈلز، کندہ کیے ہوئے ہاتھی دانت کے مجسمے، برونز کے نقش و نگار، سونے اور چاندی کے زیورات سمیت دیگر تاریخی اشیا شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق چوری کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج، گواہوں اور دیگر شواہد استعمال کیے جا رہے ہیں۔
میوزیم حکام کے مطابق چوری شدہ اشیا میں برصغیر سے تعلق رکھنے والی نوادرات بھی شامل ہیں، جن میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے دور کے بیلٹ بکل، ہاتھی کے مجسمے اور بدھ مت سے متعلق قدیم اشیا شامل ہیں۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ چوری شدہ اشیا برِسٹل میوزیم کی “British Empire and Commonwealth” کلیکشن کا حصہ تھیں، جو برطانیہ کے نوآبادیاتی دور اور مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کی عکاس ہیں۔
