نیشنل
PIAکی نجکاری، فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی
EditorStaff Reporter
Dec 25, 2025 · 1:52 PM

لاہور: قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے عارف حبیب کنسورشیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
کنسورشیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت ایئرلائن کو مالی معاونت اور کارپوریٹ مہارت فراہم کرے گی۔ عارف حبیب کنسورشیم نے نجکاری کے عمل میں 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی دے کر پی آئی اے کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی انتظامی ڈھانچے کا حصہ ہوگی اور زمینی آپریشنز کی اپ گریڈیشن کے لیے پہلے سال میں 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ 135 ارب کی بولی لگاکر قومی ائیرلائن کے 75 فیصد حصص خریدے جب کہ دوسرے نمبر پر لکی کنسورشیم نے 134 ارب کی بولی لگائی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
