میں نہ مانوں والی سوچ نے پارٹی کو اس حال پر پہنچایا، شیر افضل مروت

مذاکرات صرف قیدیوں کی رہائی کے لیے نہیں بلکہ بنیادی نظام پر بھی ہونا چاہئیں۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومی سیاسی مفاہمت پر نیشنل کانفرنس سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے کبھی قومی سلامتی کے تصور کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی، صلح حدیبیہ میں بھی ایسی شرائط بظاہر مسلمانوں کے خلاف تھیں، نیلسن منڈیلا نے کتنا عرصہ جیل میں گزارا لیکن ڈالائیگ کا عمل ہمیشہ سے ہی پائیدار نتیجہ دیتا ہے ایک ہم ہیں کہ سیاسی مخالفت کو نقطہ عروج پر پہنچا دیا،اللہ تعالیٰ نے اس قوم کی حالت نہیں بدلی جس کو اپنی حالت بدلنے کی فکر ہو۔
